Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

جاپان: اسکول کے طلبہ میں خودکشی کے واقعات بڑھ گئے

مجموعی طور پر خودکشی کے رجحان میں کمی آئی ہے، حکام
شائع 29 جنوری 2025 07:13pm

جاپان میں گذشتہ برس اسکول کے طلبہ میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ 2023 میں پرائمری اور ہائی اسکول کے 513 طلبہ نے خودکشی کی، جبکہ 2024 میں یہ تعداد بڑھ کر 527 ہو گئی۔

حکام کے مطابق جاپان میں مجموعی طور پر خودکشی کے رجحان میں کمی آئی ہے، 2024 میں یہ 7.2 فی صد کم ہو کر 20 ہزار 268 تک پہنچ گئی ہے۔

بھارت مہاکمبھ میلے میں بھگدڑ مچ گئی، 30 سے زائد افراد ہلاک 50 زخمی

واضح رہے کہ 2003 میں جاپان میں ریکارڈ خودکشیاں ہوئیں اور 34 ہزار 427 افراد نے اپنی جان لے لی تھی۔

گزشتہ سال 13 ہزار 763 مردوں نے خودکشی کی جو 2003 کے مقابلے میں 45 فی صد کم ہے جبکہ 6 ہزار 505 خواتین نے زندگی کا خاتمہ کیا جو 31 فی صد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسکول کے طلبہ سمیت 20 سال سے کم عمر افراد کی خودکشیوں کی تعداد 2024 میں کم ہو کر 800 تک پہنچ گئی۔ 2023 میں یہ تعداد 810 ریکارڈ کی گئی تھی۔

جاپانی کابینہ کے نائب چیف سیکریٹری نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ ”ہم معاملے کو بہت سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔“

سربیا میں حکومت مخالف مظاہرے، صدر نے وزیراعظم کو قربان کردیا

ان کا کہنا تھا کہ ہم بچوں کی زندگیاں بچانے کی کوششں جاری رکھیں گے اور ایسے اقدامات کریں گے جس سے کوئی شخص اپنی جان لینے پر مجبور نہ ہو۔

جاپان میں ہر سال موسمِ گرما کی تعطیلات کے اختتام پر نوجوانوں کی خودکشیوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا جاتا ہے، حکومت اور میڈیا اپیل کرتے ہیں کہ مشکلات کا سامنا کرنے والے نوجوان ہماری مدد حاصل کریں۔

جاپان میں زیادہ تر طلبہ کی خودکشیوں کی اصل وجوہات ابھی تک معلوم نہیں ہو سکیں، تاہم ماضی کے تجزیوں میں یہ سامنے آیا ہے کہ تعلیمی دباؤ، تعلقات، کریئر کے انتخاب اور صحت کے مسائل بھی خودکشی کی بڑی وجہ ہیں۔

سال 2003 میں جب جاپان میں خودکشیاں ریکارڈ تعداد پر پہنچی تھیں تو وہاں خواتین کے مقابلے میں مردوں کی تعداد ایک کے مقابلے میں تین تک تھی۔ اس کے بعد مردوں کی خودکشیوں کی شرح میں تیزی سے کمی آئی ہے۔

world

Japan

Japanese man

Japan Issue