Aaj News

منگل, اپريل 01, 2025  
02 Shawwal 1446  

جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا انکشاف

انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی، سابق اینکر
شائع 29 جنوری 2025 06:01pm

قدامت پسند امریکی پنڈت اور فاکس نیوز کے سابق اینکر ٹکر کارلسن نے جو بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے روسی صدر کے قتل کی سازش کا انکشاف کیا ہے۔

امریکی پنڈت اور فاکس نیوز کے سابق اینکر ٹکر کارلسن نے جو بائیڈن انتظامیہ پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے روسی صدر ولادی میر پیوٹن کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی۔

کارلسن نے اس بات کا دعویٰ حالیہ پوڈ کاسٹ ”دی ٹکر کارلسن شو“ کے دوران کیا گیا جہاں وہ امریکی مصنف اور صحافی میٹ ٹائبی کے ساتھ گفتگو میں شریک تھے۔

امریکی صدر نے پیوٹن کو ایک اور لقب سے نواز دیا

کارلسن کا یہ دعویٰ کسی سنسنی خیز سے کم نہیں ہے، انہوں نے سابق امریکی وزیر خارجہ ٹونی بلنکسن کا حوالہ دیتے ہوئے ایک ایسے شخص کی مثال دی جو جنگ پر زور دے رہا تھا اور صدر پیوٹن کو مارنے کی کوشش کر رہا تھا۔ تاہم بائیڈن انتظامیہ پیوٹن کو مارنے کی کوشش میں ناکام رہی تھی۔

واضح رہے کارلسن کے دعوے کو کسی ٹھوس ثبوت کی حمایت حاصل نہیں، اور ان کے بیان نے بڑے پیمانے پر تنازعہ کو جنم دیا ہے۔

ایٹم بم گرانے والا امریکا ہمیں کچھ نہ سکھائے، روس

سابق اینکر 2023 میں فاکس نیوز سے اس وقت فارغ کیا گیا، جب ٹی وی نیٹ ورک کو 2020 کی امریکی صدارتی دوڑ میں انتخابی دھوکا دہی کے غلط دعوے نشر کرنے پر قانونی مسائل کا سامنا تھا۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ نے ابھی تک ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ روسی سیکیورٹی ادارے صدرولادی میر پیوٹن کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہے ہیں۔

پیسکوف نے کہا کہ روسی اسپیشل فورسز عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کر رہی ہیں، یقیناً سب سے پہلے اور سب سے اہم ریاست کے سربراہ کی سیکیورٹی بھی شامل ہے۔

russia

world

Vladimir Putin

Joe Biden

Amrica

Ukrian Attack on Rassia