Aaj News

ہفتہ, فروری 22, 2025  
23 Shaban 1446  

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمت میں نمایاں تبدیلی
شائع 29 جنوری 2025 03:22pm

ملک میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

مقامی صرافہ مارکیٹ میں 10 گرام سونا 1972 روپے مہنگا ہوکر 2،47،513 روپے پر پہنچ گیا۔ جبکہ فی تولہ سونا 2300 روپے اضافے کے بعد 2،88،700 روپے کا ہوگیا۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا، جہاں سونا 22 ڈالر مہنگا ہوکر 2763 ڈالر فی اونس تک جا پہنچا۔

معاشی ماہرین کے مطابق، سونے کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی سطح پر ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور سرمایہ کاروں کی جانب سے سونے میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کے باعث دیکھنے میں آیا ہے۔

bullion rates

Gold rates Pakistan