Aaj News

ہفتہ, فروری 22, 2025  
23 Shaban 1446  

پاکستان میں گھی اور کوکنگ آئل کی قلت کا خدشہ

خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا
شائع 29 جنوری 2025 02:28pm

ملک میں گھی اور کوکنگ آئل کی شدید قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے، کیونکہ ایڈیبل آئل کی شپمنٹس کی کلیئرنگ گزشتہ ایک ہفتے سے رکی ہوئی ہے۔

پاکستان ویجیٹیبل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی وی ایم اے) کے چیئرمین شیخ عمر ریحان کا کہنا ہے کہ پورٹ ٹرمینل پر شپمنٹس اتارنے کی جگہ نہیں ہے، جبکہ کنسائنمنٹس لیے جہاز بندرگاہ پر قطار میں کھڑے ہیں۔

ان کے مطابق کنسائنمنٹ کلیئر نہ ہونے کے باعث ڈیمیجز اور دیگر جرمانے بڑھ رہے ہیں، جس سے خوردنی تیل کی قیمتوں میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

شیخ عمر ریحان نے مزید کہا کہ کسٹم کے سافٹ ویئر کی بندش سے اربوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے اور اگر فوری طور پر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ملک میں خوردنی تیل کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Ghee

Cooking Oil

Shipments Stuck on Port