Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
17 Shaban 1446  

خیبر پختونخوا کابینہ میں ردوبدل کا امکان، اسپیکر کو ہٹانے کی تیاریاں

کئی صوبائی وزراء کے قلمدان خطرے میں
اپ ڈیٹ 29 جنوری 2025 04:31pm

خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر سے اکھاڑ پچھاڑ کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی سے عہدہ واپس لینے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو، فیصل ترکئی اور قاسم علی شاہ کے قلمدان بھی خطرے میں ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے خیبر پختونخوا کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا

حکومتی ذرائع کے مطابق سابق صوبائی وزیر شکیل خان کو کابینہ میں دوبارہ شامل کرنے کا امکان ہے، جبکہ تیمور سلیم جھگڑا اور علی زمان کو بھی نئے قلمدان ملنے کی توقع ہے۔

خیبر پختونخوا: نگراں دور حکومت میں 9 ہزار 762 بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے 31 جنوری کو ایک اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں مختلف اہم فیصلے متوقع ہیں۔

speaker kpk assembly

kpk cabinate