Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

پاک فضائیہ دنیا کی طاقتور ترین ہوائی افواج میں ساتویں نمبر پر

پاک فضائیہ کی اہمیت نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی بے مثال ہے
شائع 29 جنوری 2025 09:40am

پاک فضائیہ نے دنیا کی طاقتور ترین فضائی افواج کی فہرست میں ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے، جس کی تعریف عالمی سطح پر کی جا رہی ہے۔ گلوبل فائر پاور ڈاٹ کام کی رپورٹ کے مطابق، پاک فضائیہ کا شمار دنیا کی بہترین فضائی افواج میں ہوتا ہے، جس نے اپنے بیڑے میں 1,434 طیارے شامل کر کے اہم ترین کردار ادا کیا ہے۔

قائد اعظم محمد علی جناح نے 13 اپریل 1948ء کو فرمایا تھا کہ ”طاقتور ہوائی فوج کے بغیر ملک کسی جارح کے رحم و کرم پر ہوتا ہے“، اور انہیں یقین تھا کہ پاکستان کو جتنی جلدی ہو سکے اپنی فضائیہ بنا لینی چاہیے۔ آج پاک فضائیہ نے قائد اعظم کے ویژن کو حقیقت میں بدلتے ہوئے عالمی سطح پر ایک قابل رشک مقام حاصل کر لیا ہے۔

گلوبل فائر پاور اپنی رینکنگ کا تعین طیاروں کی تعداد اور اقسام کا جائزہ لے کر کرتا ہے۔ امریکی فضائیہ جدید ترین طیاروں اور 5,737 ہیلی کاپٹرز کے ساتھ دنیا کی سرفہرست فضائیہ ہے، جبکہ اس کا سالانہ دفاعی بجٹ 800 بلین ڈالر ہے۔ روس اور چین بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں، اور چین اپنی فضائیہ کو تیزی سے جدید بنا رہا ہے۔

پاک فضائیہ کی اہمیت نہ صرف عالمی سطح پر بلکہ جنوبی ایشیا میں بھی بے مثال ہے، جہاں یہ کلیدی کھلاڑی کی حیثیت رکھتی ہے۔ مصر، ترکی اور فرانس بھی ٹاپ 10 میں شامل ہیں۔

Pakistan Air Force

Global Fire Power Index