Aaj News

ہفتہ, فروری 15, 2025  
17 Shaban 1446  

مراکش کشتی حادثہ: 22 پاکستانیوں کی واپسی آج سے شروع ہوگی

موریطانیہ میں موجود 11 پاکستانیوں کی واپسی کا شیڈول بھی طے کرلیا گیا
شائع 29 جنوری 2025 08:20am

مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 22 پاکستانیوں کی مرحلہ وار وطن واپسی آج سے شروع ہوگی۔ ذرائع کے مطابق متاثرین کی واپسی کے لیے شیڈول تیار کرلیا گیا ہے، جس کے تحت مختلف پروازوں کے ذریعے انہیں پاکستان لایا جائے گا۔

موریطانیہ میں موجود 11 پاکستانیوں کی واپسی کا شیڈول بھی طے کرلیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں قطر ائیرلائن کے ذریعے انہیں دوحہ اور پھر ایمیریٹس ائیرلائن کے ذریعے براستہ دبئی پاکستانی شہریوں کو وطن واپس بھیجا جائے گا۔

شیڈول کے مطابق، دوسری کھیپ 31 جنوری کو جبکہ تیسری کھیپ یکم فروری کو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان اور متعلقہ ادارے متاثرین کی واپسی کو یقینی بنانے کے لیے مکمل رابطے میں ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں مراکش کے قریب ایک کشتی حادثے کا شکار ہوگئی تھی، جس میں متعدد پاکستانی تارکین وطن بھی سوار تھے۔ حادثے میں کئی افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 22 پاکستانی خوش قسمتی سے زندہ بچ گئے۔

Morocco Boat Incident