Aaj News

جمعرات, فروری 13, 2025  
14 Shaban 1446  

چیمپئنز ٹرافی کے آن لائن ٹکٹوں کے حصول میں مشکلات، رش کے باعث سرورز بیٹھ گئے

ویب سائٹ نے سرورز کی تعداد بڑھانے کا کام شروع کر دیا ہے
شائع 28 جنوری 2025 10:55pm

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا منگل سے آغاز ہوگیا تاہم آن لائن ویب سائٹ پر ٹریفک کے شدید دباؤ کے سبب سرورز بیٹھ گئے جبکہ شائقین کرکٹ کو خریداری میں مشکلات کا سامنا ہے۔

آئی سی سی نے 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا منگل سے آغاز کردیا اور کرکٹ فینز کی ٹکٹوں کی خریداری میں غیر معمولی دلچسپی دکھائی دے رہی ہے لیکن شائقین کرکٹ کو ٹکٹس کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے کیونکہ ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کرنے والی ویب سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے ہیں جس کے باعث ٹکٹوں کی خریداری کے عمل میں خلل پیدا ہوگیا ہے۔

آن لائن ویب سائٹ پر زیادہ ٹریفک ہونے کی وجہ سے ویب سائٹ کے سرورز بیٹھے ہیں، ویب سائٹ نے سرورز کی تعداد بڑھانے کا کام شروع کر دیا ہے، آن لائن ٹکٹ خریدنے والے شائقین فزیکل ٹکٹس 3 فروری سے نجی کوریئر کمپنی کے دفاتر سے حاصل کرسکیں گے۔

خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت آج سے شروع ہوئی ہے، چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد پاکستان میں19 فروری سے 9مارچ تک ہوگا جبکہ بھارت کے میچز یو اے ای میں کھیلے جائیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہو رہی ہے؟ تاریخ کا اعلان

چیمپئنز ٹرافی: بھارت کی درخواست پر آئی سی سی کا سخت مؤقف سامنے آگیا

چیمپئنز ٹرافی: بھارتی بورڈ نے جرسی تنازعہ پر گھٹنے ٹیک دیے

پاکستان ٹیم کے میچز کے جنرل اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 2 ہزار روپے، وی وی آئی پی اسٹینڈ کے ٹکٹ کی قیمت 20 ہزار روپے مقررکی گئی ہے۔

پاکستان ٹیم کے علاوہ ہونے والے میچز کے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ ٹکٹ کی قیمت 7 ہزار روپے رکھی گئی ہے جبکہ لاہور میں ہونے والے ایک سیمی فائنل کے جنرل اسٹینڈ کی قیمت ڈھائی ہزار اور وی وی آئی پی کی قیمت 20 ہزار روپے ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے میچ کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Champions Trophy

champions trophy 2025

Icc Champions Trophy 2025

icc champions trophy

Ticket Prices

pakistan host champions trophy