ملتان میں آتشزدگی: اوگرا غیر مجاز فیکٹریز کیخلاف ایکشن میں آگیا
ملتان میں آتشزدگی کے بعد آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) غیر مجاز فیکٹریز کے خلاف ایکشن میں آگیا۔
اوگرا نے غیر مجاز فیکٹریز کے خلاف مشترکہ کارروائی اور قانونی چارہ جوئی شروع کردی جبکہ اوگرا نے واقعے کی تحقیقات کے لیے تھرڈ پارٹی انسپکٹر کی خدمات حاصل کرلیں۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق ملتان میں آتشزدگی پر تھرڈ پارٹی انسپکٹر واقعے کے شواہد جمع کرکے اصل وجوہات کا پتہ لگائے گا، آتشزدگی اور دھماکے میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور املاک کو نقصان پہنچا، افسوسناک واقعہ باؤزر سے سلنڈرز میں ایل پی جی منتقلی کے دوران پیش آیا، باؤزر سے ایل پی جی کا کافی دیر تک اخراج ہوتا رہا اورگیس پھیلتی رہی۔
اوگرا اعلامیے کے مطابق گیس جب گیس آتش گیرسورس سے ٹکرائی تو فوراً آگ بھڑک اُٹھی، آگ سے باؤزر میں زوردار دھماکا ہوا اور یہ خطرناک حادثہ پیش آیا۔
اوگرا اور ڈپارٹمنٹ آف ایکسپلوژوز صرف لائسنس یافتہ اداروں کو ریگولیٹ کرتے ہیں اور غیر قانونی فیکٹریز سے پیدا ہونے والے خطرات کے خلاف مؤثر اقدامات کرتے ہیں۔
حال ہی میں اوگرا نے پاکستان پینل کوڈ میں سزاؤں میں اضافے کی تجویز دی ہے، جس سے ایل پی جی اور پیٹرولیم کی غیر قانونی ہینڈلنگ روکنے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed on this story.