Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

بتایا تھا ٹرمپ کارڈ کی پاکستان کیلئے مثبت ہوائیں چلیں گی، پی ٹی آئی کو مایوسی ہوگی، فیصل واوڈا

آج ٹرمپ ٹیم کے دورے میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے معاہدے، مزید اچھی خبریں متوقع ہیں، سابق وفاقی وزیر
شائع 28 جنوری 2025 07:06pm

سینئر سیاستدان فیصل واواڈا کا کہنا ہے کہ ٹی وی شو پر پہلے ہی بتا دیا تھا کہ ٹرمپ کارڈ کی پاکستان کے لیے بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی اور پی ٹی آئی کو اُن کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان کے لیے اچھی اور بڑی خبر، جیسا کہ میں نے آپ کو ٹی وی شو میں قبل از وقت تاریخ سمیت بتادیا تھا کہ 28 جنوری 2025 کو یعنی آج پاکستان کے لیے ٹرمپ کارڈ کی بہتر اور مثبت ہوائیں چلیں گی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ آج ہی کی تاریخ میں ٹرمپ ٹیم کے حالیہ دورے میں پاکستان کے لیے سرمایہ کاری کے معاہدے اور مزید اچھی خبریں متوقع ہیں۔

20 تاریخ کے بعد پی ٹی آئی لیٹ کر اور حکومت اکڑ کر مذاکرات کرے گی، فیصل واوڈا

عمران خان اقتدار کیلئے لاشیں گرانا چاہتے ہیں، وہ اسی منصوبے پر عمل پیرا ہیں، فیصل واوڈا

سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ میں نے کہا تھا کہ پی ٹی آئی کو آخر میں ان کے ٹرمپ کارڈ پر مایوسی ہوگی، پاکستان کے لیے جو رونالڈو کا کردار کر رہے ہیں اور ایس آئی ایف سی کو پوری قوم سراہتی ہے۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جس کا جو کریڈٹ ہے، وہ اس کو دینا پڑے گا، کامیابیوں کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

اسلام آباد

imran khan

faisal vawda

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

senator faisal vawda

trump card