عمران خان نے بین الاقوامی رابطہ کاری کیلئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے بین الاقوامی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کرتے ہوئے نئی کمیٹی تشکیل دے دی۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی رابطہ کاری سے متعلق بنائی گئی کمیٹی تحلیل کر دی۔
ذرائع کے مطابق عمران خان نے بین الاقوامی سطح پر تعلقات اور رابطہ کاری سے متعلق نئی کمیٹی تشکیل بنادی، نئی کمیٹی کی سربراہی بطور کنونیئر ذلفی بخاری کریں گے جبکہ ڈاکٹر شہباز گل، عاطف خان اور سجاد برکی بھی نئی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔
صدرات سے ہٹائے جانے کے بعد علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے پہلی ملاقات
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی بین الاقوامی سطح پر مختلف امور پر پی ٹی آئی کے لیے روابط کاری کرے گی جبکہ بانی چئیرمین پی ٹی آئی کی ہدایت کے بعد نئی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ بین الاقوامی روابط سے متعلق ایک کمیٹی گزشتہ روز تشکیل دی گئی تھی، پرانی کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ، علی اصغر، خدیجہ شاہ، ولید اقبال اور سجاد برکی شامل تھے۔
پی ٹی آئی جیلیں اور مقدمات کے باوجود ہر فیصلے میں کنفیوژن کا شکار
دوسری جاب پاکستان تحریک انصاف جیلیں اور مقدمات کے باوجود ہر فیصلے میں کنفیوژن کا شکار ہے، کل بانی چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پرتشکیل دی گئی 6 رکنی بین الاقوامی رابطہ کاری کمیٹی آج تحلیل ہوگئی۔
پی ٹی آئی نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کل 6 رکنی بین الاقوامی رابطہ کاری کمیٹی تشکیل دی تھی، جس کی سربراہی سابق سیکٹری اطلاعات پی ٹی آئی رؤف حسن کر رہے تھے وہ آج تحلیل کردی گئی، جس کے بعد اب زلفی بخاری کی سربراہی میں نئی کمیٹی آج تشکیل دی گئی۔
ماضی میں پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نامزد کرکے شیخ وقاص کا نام فائنل کرلیا گیا مگر کئی مہینے شیخ وقاص کے نام پر ڈٹ جانے کے بعد جنید اکبر کو چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی بنادیا گیا۔
سلمان اکرم راجہ کو سیکرٹری جنرل نامزد تو کردیا گیا مگر تاحال نوٹیفکیشن جاری نہ ہوسکا جبکہ اپوزیشن پارلیمانی لیڈر کے نام پر بھی کئی معرکے ہوئے، عمر ایوب کے بعد زرتاج گل کا نام دیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کے لیے بیرسٹر گوہر نے نام دیے تو اس پر بھی پارٹی نے کئی اعتراضات اٹھائے، حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے یا نہ کرے پارٹی رہنما تیسرے دور تک شش و پنج کے شکار رہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کے اعلان کے بعد بھی بیرسٹر گوہر نے مذاکرات جوڈیشل کمیشن کے ساتھ مشروط کردیے۔
ذرائع کے مطابق کورکمیٹی کے اراکین بھی لیڈرشپ کے فیصلوں پر برہم، کئی کور کمیٹیوں کے اجلاس میں سخت جملوں کے تبادلے بھی ہوتے رہیں۔
بشری بی بی کی ترجمانی بانی چیئرمین عمران خان نے مسرت جمشید چیمہ کو سونپی جس کا پریس کانفرنس میں اعلان ہوا جبکہ 2 دن بعد دوبارہ مشال یوسفزئی بشری بی بی کی ترجمان بن گئیں۔
Comments are closed on this story.