Aaj News

اتوار, فروری 02, 2025  
04 Shaban 1446  

راکھی ساونت پاکستانی اداکار کی شادی کی پیشکش پر غور کرنے لگیں

میرے پاکستان میں بے شمار مداح موجود ہیں، بالی ووڈ اداکارہ
شائع 28 جنوری 2025 05:32pm

بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و ڈانسر راکھی ساونت نے دعوی کیا ہے کہ وہ ان دنوں ایک پاکستانی اداکار کی جانب سے کی گئی شادی کی پیشکش پرغور کر رہی ہیں۔

اداکارہ راکھی ساونت نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ میری سابقہ دو شادیوں کے تنازعات کے بعد مجھے پاکستان سے شادی کی کئی آفرز ملی ہیں۔

”ڈنکی“ اداکار ورون کلکرنی شدید تکلیف میں اسپتال منتقل

بالی ووڈ نے کہا کہ میں پاکستانی اداکار کی پیشکش کا انتخاب کروں گی، ایسی شادیوں سے دونوں ممالک کے درمیان امن کو فروغ دیتے ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے اپنے انٹرویو میں پاکستانی عوام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بے حد محبت کرتے ہیں اور ان کے پاکستان میں بے شمار مداح موجود ہیں۔

سیف حملہ کیس میں گرفتار بنگالی خاتون کون ہے؟

واضح رہے کہ یہ راکھی ساونت کی تیسری شادی ہوگی، اس سے پہلے ان کی عادل درانی اور ریتیش راج سنگھ کے ساتھ شادیاں ناکام ہوچکی ہیں۔

india

world

hollywood actress

film star

show biz

Films