وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا
وزارتِ مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کر دیا ہے۔
ترجمان مذہبی امور کے مطابق لانگ حج پیکج کی حتمی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار مقرر کی گئی ہے جبکہ شارٹ حج پیکج 11 لاکھ 50 ہزار روپے کا ہوگا۔
ترجمان کے مطابق حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری وصول کی جائے گی۔
ترجمان مذہبی امور کا کہنا ہے کہ سرکاری حج اسکیم میں محدود تعداد میں نشستیں باقی ہیں، نئی درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر 30 جنوری تک ممکن ہوگی۔
پاکستانیوں کے حج اخراجات گزشتہ برس سے بھی کم ہوگئے، عازمین کی سہولیات میں اضافہ
حج عازمین کے لیے وزرات مذہبی امور کی نئی پالیسی تیار
پاکستانی حجاج قربانی کی مد میں کتنی رقم خرچ کریں گے؟ اعداد و شمار جاری
شارٹ حج کی بکنگ مکمل جبکہ خالی نشستوں پر صرف لانگ حج پیکج کی بکنگ ہوگی، پرائیویٹ عازمین حج کی بکنگ 31 جنوری تک جاری رہے گی۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ حج منظم کمپنیاں وزارت کے ای پورٹل پر نجی عازمین کا ڈیٹا فوری اپ لوڈ کریں،عازمینِ حج نئی معلومات اور ہدایات کے لیے ’پاک حج 2025‘ موبائل ایپ ڈاون لوڈ کریں۔