Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

بھارت: پنڈت نے آشرم میں علاج کے بہانے بلا کر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

پولیس کو شکایت کرنے پر ملزمان نے خاتون کے بیٹے کو بھی اغوا کرلیا
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2025 11:02pm

بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مین پوری میں آشرم کے اندر پنڈت اور اس کے بھائی نے شوہرکے سامنے خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے ضلع مین پوری کے تھانے کوروالی میں پولیس کو دی گئی درخواست میں خاتون نے الزام لگایا ہے کہ پنڈت اجے داس مہا راج نے اسے اور شوہر کو علاج کے بہانے آشرم بلایا اور شوہر کو باندھ کر اس کے سامنے مجھے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا، یہی نہیں، پندٹ نے اس گھناؤنے فعل کی ویڈیو بھی بنائی ہے۔

معروف بھارتی اداکارہ دنیا داری چھوڑ کر ہندو پنڈت بن گئیں

بھارت: نبی کریم ﷺ کیخلاف توہین آمیز بیان پر پنڈت کیخلاف 67 مقدمات درج

خاتون نے پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ پنڈت دھمکی دی کہ اگر بارے میں پولیس بتایا تو اس کی ویڈیو وائرل کردی جائے گی۔

متاثرہ کے مطابق پنڈت کے بھائی آنند نندن مہاراج نے بھی اس کے ساتھ زیادتی کی اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔

متاثرہ نے بتایا کہ پولیس میں معاملے کی شکایت کرنے کے بعد ملزمان اس کے شوہر کو بھی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ شکایت واپس لینے کے لیے دباؤ دیا جا رہا ہے۔ اس کے بعد بھی متاثرہ خاتون خوفزدہ نہ ہوئی تو ملزمان نے اس کے بیٹے کو اغوا کر لیا۔

خاتون نے پولیس کو بتایا کہ کہ پنڈت اوراس کے ساتھی میرے بیٹے کو کار میں لے گئے۔ ملزم نے اس سے کاغذ پر دستخط کرائے اور کہا کہ اگر اس نے شکایت واپس لے لی تو اسے اس کا بیٹا واپس مل جائے گا۔

پولیس نے خاتون کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ یہ معاملہ پورے علاقے میں بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ پنڈت کے اس گھناؤنے فعل کو لے کر لوگوں میں غصہ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

india

Uttar Pradesh

Manipur rape case