گرل فرینڈ یا بیوی کے سامنے ہیرو دکھنے کیلئے ’ولن‘ سروس متعارف
گرل فرینڈ یا بیوی کے سامنے ہیرو دکھنے کیلئے ’ولن‘ سروس متعارف کرا دی گئی۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے شہری نے لوگوں کو اپنی گرل فرینڈز اور بیویوں کو ایک قسم کی ”کرائے کے لیے ولن“ سروس کے ذریعے متاثر کرنے کا موقع فراہم کر رہا ہے۔
28 سالہ شازالی سلیمان نے رواں ماہ کے شروع میں اپنی سروس کی سوشل میڈیا پر تشہیر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ گاہکوں کو ان کی مردانگی کا مظاہرہ کرنے اور اپنے شراکت داروں پر دیرپا تاثر چھوڑنے میں مدد کر سکتا ہے۔
بیچ والی اولاد میں کیا خاصیتیں ہوتی ہیں؟ سائنس نے ثابت کردیا
سلیمان کا کہنا تھا کہ کیا آپ اپنے ساتھی سے یہ سوچ کر تھک گئے ہیں کہ آپ کمزور ہیں؟ ایک مناسب فیس کے لیے میں آپ کو ان کو غلط ثابت کرنے میں مدد کروں گا۔
اس کا دعوی ہے کہ“بس مجھے وقت اور جگہ بتائیں، میں آپ کے ساتھی کو ’ڈسٹرب‘ کرنے کے لیے کچھ کر دکھاؤں گا، آپ کو ہیرو کے طور پر قدم رکھیں گے اور مجھے نیچے دکھانے کا موقع ملے گا۔“
ملائیشیا کے شہری شازالی سلیمان ہفتے کے مختلف دنوں میں اپنی بنیادی سروس فراہم کرنے کے لیے مختلف رقم وصول کرتے ہیں۔
”ضدی“ بزرگ کا گھر بیچنے سے انکار، حکومت نے گھر کے اطراف ہی ہائی وے بنا دیا
سلیمان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ سروس صرف مردوں تک محدود نہیں، خواتین بھی ان سے مدد لے سکتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اپنا قصہ سناتے ہوئے کہا کہ ایک دفعہ جب بوائے فرینڈ باتھ روم گیا تو میں نے اس کی گرل فرینڈ کو ہراساں کرنے کا ڈرامہ کیا۔ جب وہ واپس آیا تو اس نے ایک ہیرو کی طرح میرا سامنا کیا۔
مسٹر سلیمان کا کہنا تھا کہ اس پورے عمل میں کسی کو نقصان نہیں پہنچا۔ ”یہ سب صرف ایک ایکٹ ہے، جس سے کسی کو تکلیف نہیں پہنچتی، میں صرف ’ہارنے والا‘ ہوتا ہوں۔“
Comments are closed on this story.