چیمپئنز ٹرافی کے ٹکٹوں کی فروخت کب سے شروع ہو رہی ہے؟ تاریخ کا اعلان
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ ماہ 16 فروری سے پاکستان میں شروع ہو رہی ہے تاہم اس کے ٹکٹوں کی فروخت کب شروع ہوگی یہ تاریخ سامنے آ گئی ہے، آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کی ٹکٹوں کی فروخت کل سے شروع ہوگی، شائقین گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کی ٹکٹ بک کرواسکیں گے۔
پاکستان میں 29 سال کے طویل عرصہ بعد آئی سی سی کا کوئی ایونٹ منعقد ہو رہا ہے، 16 فروری سے شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں بین الاقوامی کرکٹ سپر اسٹارز ایکشن میں ہوں گے اور ہر پاکستانی شائق انہیں میدانوں میں براہ راست دیکھنے کے لیے بے تاب ہے۔
جو شائقین کرکٹ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز اسٹیڈیم میں جا کر دیکھنے کے متمنی ہیں اور اس کے ٹکٹ خریدنے کے لیے بے چین ہیں۔ ان کے لیے خوشخبری ہے کہ آئی سی سی نے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی کے جاری اعلامیہ کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کل 28 جنوری (منگل) سے شروع ہوگی۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل ہوگئیں
پاکستانی وقت کے مطابق منگل کی دوپہر 2 بجے ٹکٹوں کی فروخت شروع کی جائے گی جبکہ یو اے ای میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
شائقین گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کی ٹکٹ بک کرواسکیں گے، ٹکٹوں کی قیمت ایک ہزار سے لے کر 25 ہزار پاکستانی روپے رکھی گئی ہے۔
لاہور، کراچی اور راولپنڈی تین تین میچز کی میزبانی کرے گا، میگا ایونٹ کا دوسرا سیمی فائنل لاہور میں ہوگا جبکہ دبئی میں بھارت کے میچوں کے ٹکٹس کے بارے میں جلد آگاہ کیا جائے گا، فائنل کے ٹکٹس پہلے سیمی فائنل کے اختتام پر دستیاب ہوں گے۔
واضح رہے کہ بھارت کی میگا ایونٹ کے لیے پاکستان نہ آنے کی ہٹ دھرمی کے باعث چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلی جا رہی ہے۔ اس کے تحت بھارت کی ٹیم اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔
چیمپئینز ٹرافی، ہربھجن سنگھ نے بھارتی اسکواڈ پر سوال اُٹھا دیا
ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کراچی اور لاہور اور فائنل لاہور میں شیڈول ہے تاہم اگر بھارت ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچا تو یہ میچز بھی دبئی میں کھیلیں جائیں گے۔
Comments are closed on this story.