Aaj News

منگل, اپريل 22, 2025  
23 Shawwal 1446  

مذاکرات سےگریزغیرجمہوری رویہ ہے، وزیراعظم

سینیٹرعرفان صدیقی نےوزیراعظم کو پی ٹی آئی کمیٹی سےمذاکرات کی تفصیل سےآگاہ کیا
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2025 08:35pm

وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ مذاکرات سےگریزغیرجمہوری رویہ ہے، پاکستان کوہنگاموں، محاذ رائی اورتصادم کی نہیں، مفاہمت کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم کی سرکاری مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹرعرفان صدیقی نے وزیراعظم شہبازشریف سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران گفتگو میں وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطےاورمذاکرات جمہوریت کی روح ہیں، ان رابطوں سے ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے کے لیے مدد ملتی ہے۔

کل حکومت کے ساتھ مذاکرات میں نہیں بیٹھیں گے، بیرسٹر گوہر

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ مذاکرات سے گریزغیرجمہوری رویہ ہے، جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے، قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے، پاکستان کو ہنگاموں، محاذ رائی اورتصادم کی نہیں، مفاہمت کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے جیسے مسائل بارے مشترکہ حکمت عملی اختیارکی جا سکے۔

سینیٹ اجلاس: پیکا ایکٹ کیخلاف پی ٹی آئی کا احتجاج، صحافیوں کا واک آؤٹ

انھوں نے کہا کہ اللہ کے فضل سے ملک ترقی کر رہا ہے، عالمی سطح پربھی اس کےوقارمیں اضافہ ہو رہا ہے۔ ہم کسی کواجازت نہیں دیں گے کہ وہ غیرجمہوری رویوں سے ترقی کی راہ میں رکاوٹ ڈالے۔

سینیٹرعرفان صدیقی نے وزیراعظم شہبازشریف کو پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سےآگاہ کیا۔

پی ٹی آئی کےلوگ کل میٹنگ میں نہ آئےتواسپیکرمذاکراتی کمیٹی تحلیل کردیں گے، عرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کےترجمان عرفان صدیقی نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ پی ٹی آئی کے لوگ کل میٹنگ میں نہ آئے تو اسپیکرمذاکراتی کمیٹی تحلیل کردیں گے۔

بیان میں انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے مذاکرات کو چوک چوراہوں پر لےآئے ہیں، اگر مذاکرات جاری نہیں رہنے تو پھر مذاکراتی کمیٹی کیا کام کرے گی؟ اس کے بعد پی ٹی آئی والے جو کچھ باہر کریں گے اس کا رسپانس حکومت دے گی۔

عرفان صدیقی نے کہا مشترکہ اعلامیے میں سیون ورکنگ ڈے لکھا ہوا ہے، تین اجلاسوں میں ایک باربھی نہیں کہا کہ سات دن کے اندر مطالبات نہ مانے تو الگ ہوجائیں گے۔

PM Shehbaz Sharif

Senator Irfan Siddiqui

PM SHAHBAZ SHARIF