جنوبی کوریا میں مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا، حیران کن وجہ سامنے آگئی
جنوبی کوریا میں مسافر بردار طیارہ کس نے گرایا تھا، حیران کن وجہ سامنے آگئی، 29 دسمبر کو طیارے کے حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریا میں گر کر تباہ ہونے والے طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی، ابتدائی طور پر یہی لگتا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجہ کوئی فنی خرابی یا انسانی غلطی نہیں تھی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں اس بات کے شواہد ملے ہیں کہ حادثہ طیارے کے انجن سے پرندے کے ٹکرانے سے ہوا، دونوں انجن سے پرندے کے ڈی این اے ملے ہیں۔
جنوبی کوریا میں مسافر طیارے کو حادثہ، ہلاکتیں 179 ہو گئیں
تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے دونوں انجن سے پرندے کے پر اور خون کے بھی نشانات ملے ہیں۔
یاد رہے کہ مسافر بردار طیارے نے عملے کے 4 ارکان اور 177 سے زائد مسافروں کو لے کر بنکاک ایئرپورٹ سے پرواز تھی۔
بدقسمت طیارے کی منزل جنوبی کوریا کا موان انٹرنیشنل ایئرپورٹ تھا جہاں طیارے کو پرندوں کے ٹکرانے کی وارننگ بھی دی گئی تھی۔
جنوبی کوریا کے معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں نے عدالت پر حملہ کردیا
مسافر طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے دوران گرکر تباہ ہوگیا تھا، حادثے میں 179 افراد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ 2 کو بچالیا گیا تھا۔
تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ جہاز کے تینوں لینڈنگ گیئرز میں بھی خرابی تھی، پائلٹ نے کنٹرول ٹاور کو پرندوں کے ٹکرانے کی اطلاع دی تھی۔
عالمی ادارے نے بتایا کہ جہاز کے فلائٹ ڈیٹا ریکارڈر اور کاک پٹ وائس ریکارڈر پر ہونیوالی ریکارڈنگ طیارے کے لوکلائزر ڈھانچے سے ٹکرانے سے تقریباً 4 منٹ پہلے رک گئی تھی۔