Aaj News

اتوار, فروری 23, 2025  
24 Shaban 1446  

صدارتی مدت ختم ہوتے ہی گوگل بائیڈن کو بھول گیا

صدور کی فہرست میں جو بائینڈن کا نام نظر نہ آنے پر صارفین حیران
شائع 27 جنوری 2025 05:06pm

دنیا کے بڑے سرچ انجن گوگل پر موجود امریکی صدور کی فہرست میں جب صارفین کو امریکی سابق جو بائیڈن کا نام نظر نہیں آیا تو وہ حیران رہ گئے۔

عالمی میڈیا کے مطابق گوگل نے اپنی اس غلطی کو کچھ دیرمیں ہی ٹھیک کر لیا لیکن پھر بھی یہ غلطی صرف چند لمحوں میں ہی بین الاقوامی میڈیا پر ایک بڑی خبر بن گئی۔

صارفین نے نوٹ کیا کی کہ گوگل پر امریکی صدور کی فہرست میں جو بائیڈن کا نام نہیں ہے تو اس وقت فہرست میں باقی تمام امریکی صدور کے نام ترتیب سے موجود تھے صرف جو بائیڈن کا نام غائب تھا۔

ٹرمپ سابق صدر بائیڈن کے الوداعی خط کی تعریف کرنے پر مجبور

گوگل کی اس غلطی کو سب سے پہلے بلیو اسکائی کے صارفین نے نوٹ کیا اور ان میں سے بہت سے صارفین کا یہ خیال ہے کہ گوگل نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خوش کرنے کے لیے ایسا جان بوجھ کر کیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ اقدام ٹیک کمپنی کے سیاسی تعصب کو ظاہر کرتا ہے۔

اپنا حلف یاد رکھیں، صدر جو بائیڈن کا امریکی مسلح افواج کو پیغام

دوسری جانب گوگل کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ غلطی ہمارے ڈیٹا میں خرابی کی وجہ سے ہوئی جس کی نشاندہی کرکے اسے فوری طور پر ٹھیک کر دیا گیا ہے۔

یہ بات قابل ذکر یہ ہے کہ گوگل ان کئی بڑی ٹیک کمپنیوں میں شامل ہے جنہوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کے انعقاد کے لیے بھاری رقم عطیہ کی تھی۔

google

Joe Biden

lifestyle

former prisedent