عمران خان اور بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیلیں دائر
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں احتساب عدالت کی جانب سے دی گئی سزاؤں کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیلیں دائر کر دی گئی ہیں
خالد یوسف ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی اپیل میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ نیب نے بدنیتی سے اختیارات کا غلط استعمال کیا اور نامکمل تفتیش کی بنیاد پر جلد بازی میں سزا سنائی۔
عمران اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل، جسٹس اعظم خان عدت کیس کی سماعت سے الگ ہوگئے
اپیل میں نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) کے معاہدے کا متن حاصل نہ کرنے کو نیب کی ہچکچاہٹ اور بدنیتی کا ثبوت قرار دیا گیا ہے۔
اپیل کے مطابق این سی اے کے حکام کو تفتیش میں شامل نہیں کیا گیا اور استغاثہ مکمل شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔
190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد عمران اور بشریٰ بی بی کی کتنی بار ملاقات ہوئی؟ عدالت میں جواب جمع
اپیل میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کا 17 جنوری کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیا جائے۔
Comments are closed on this story.