Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

مکہ اور مدینہ کی رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری

سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) کا بڑا فیصلہ
شائع 27 جنوری 2025 12:19pm

سعودی عرب کی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی (سی ایم اے) نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت غیرملکی سرمایہ کار اب مکہ اور مدینہ میں رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ سعودی عرب کی جانب سے یہ اجازت غیر سعودی سرمایہ کاروں کو پہلی بار دی گئی ہے۔

کیپٹل مارکیٹ میں لسٹنگ کمپنیز کو اب رئیل اسٹیٹ میں سرمایہ کاری کرنے کی اجازت حاصل ہو گئی ہے، جس سے غیر سعودی افراد کو ان لسٹڈ کمپنیز میں سرمایہ کاری کرنے کا نیا موقع ملے گا۔

سعودی کیپٹل مارکیٹ اتھارٹی کے مطابق، اس فیصلے کا مقصد کیپٹل مارکیٹ میں فنانسنگ مصنوعات کو بہتر بنانا ہے۔

یہ فیصلہ سعودی عرب کی اقتصادی اصلاحات اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس سے نہ صرف غیر ملکی سرمایہ کاروں کو نیا موقع ملے گا بلکہ ملک کی معیشت میں بھی مزید استحکام اور ترقی کی توقع ہے۔

Mecca

Medina

real estate