Aaj News

منگل, مئ 06, 2025  
08 Dhul-Qadah 1446  

باپ کی محنت کی کمائی اڑانے کا منصوبہ ناکام، بیٹا گرفتار

پولیس نے ملزم صداقت کی صداقت کا بھانڈا پھوڑ دیا
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2025 04:21pm
علامتی تصویر
علامتی تصویر

لاہورمیں شفیق آباد پولیس نے ڈکیتی کی جھوٹی کال دینے والے ملزم کو گرفتار کر لیا، جس نے اپنے سگے باپ کی کمائی گئی رقم اڑانے کا منصوبہ بنایا تھا۔

ملزم نے جھوٹ بولتے ہوئے پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے ساتھ ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے اور اس کی رقم چھین لی گئی ہے۔ تاہم پولیس کی فوری کارروائی اور تفتیش کے دوران ملزم زیادہ دیر تک پولیس کو چکما نہ دے سکا۔

دوران تفتیش یہ بات سامنے آئی کہ ملزم نے ڈھائی لاکھ روپے کی رقم اپنے باپ کی محنت سے کمائی ہوئی رقم موٹر سائیکل کے ٹاپے میں چھپائی تھی۔

پولیس نے ملزم صداقت کی صداقت کا بھانڈا پھوڑتے ہوئے اس کو گرفتار کر لیا اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

شفیق آباد پولیس نے ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

lahore police