Aaj News

اتوار, مارچ 30, 2025  
29 Ramadan 1446  

ملتان: گیس سے بھرے کنٹینر میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، 39 زخمی

گیس باؤزر دھماکے میں کئی مکانات تباہ ہوئے اور جانور بھی جھلس کر ہلاک ہوئے
اپ ڈیٹ 27 جنوری 2025 01:10pm

ملتان میں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب گیس کنٹینر میں آگ لگنے سے پانچ افراد جاں بحق اور 39 زخمی ہوگئے۔ کنٹینر میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق ملتان میں شیرشاہ کے قریب گیس کنٹینر میں دھماکہ ہوا تو آواز دور دراز علاقوں تک سنی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق کنٹینر پھٹنے سے ٹکڑے لوگوں کے گھروں میں گرے، جس سے کئی شہری زخمی ہوئے۔

وفاقی حکومت نے صنعتوں کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری دیدی

سی پی او ملتان صادق علی کے مطابق گیس باؤزر دھماکے میں کئی مکانات تباہ ہوئے اور جانور بھی جھلس کر ہلاک ہوئے۔

آگ پر قابو پانے یلئے ریسکیو کی 18 گاڑیوں نے آپریشن میں حصہ لیا، مظفر گڑھ اور خانیوال سے بھی فائر ٹینڈرز طلب کئے گئے۔

خضدار: راولپنڈی جانے والی مسافر بس ریموٹ کنٹرول بم دھماکے کی زد میں آگئی، ایک مسافر جاں بحق متعدد زخمی

کمشنر ملتان کے مطابق فہد ٹاؤن میں موجود تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جن میں سے 13 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے زخمی ہونے والے افراد کے بہترین علاج و معالجہ کی ہدایت کی ہے۔

خواجہ سلمان رفیق نے تصدیق کی کہ واقعے میں 39 زخمی رپورٹ ہوئے۔ پانچ افراد کی ڈیڈ باڈیز ریسیو ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایک مریض کو نشتر ہسپتال ملتان سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ چار مریضوں کو نشتر ہسپتال ملتان کے پیڈز ڈیپارٹمنٹ میں شفٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ پاک اٹیلیئن برن سنٹر ملتان میں 29 مریضوں کو شفٹ کیا گیا تھا۔ چار مریضوں کو علاج و معالجہ کے بعد ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

Multan

Gas Container Blast