Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

جنوبی کوریا کے صدر پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد

سابق صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگایا تھا
شائع 26 جنوری 2025 10:30pm

جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹر نے سابق صدر یون سک یول پر بغاوت کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنے کی سفارش کی تھی۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان ہان من سو نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ استغاثہ نے یون سوک یول پر فرد جرم عائد کر دی ہے اور ان پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ صدارتی عہدے پر ہوتے ہوئے یون سک یول نے ملک میں مارشل لا کے نفاذ کا اعلان کیا اور بغاوت کی سربراہی کی۔

عالمی میڈیا کے کے مطابق جنوبی کوریا کے پراسیکیوٹرز نے سابق صدر یون سک یول پر فرد جرم عائد کی، گزشتہ ہفتے اینٹی کرپشن نے فرد جرم عائد کرنےکی سفارش کی تھی۔

یاد رہے کہ جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سک یول نے 3 دسمبر کو ملک میں مختصر مارشل لاء لگایا تھا تاہم اپوزیشن جماعتوں اور عوام کے شدید ردعمل کے باعث کچھ گھنٹوں بعد ہی مارشل لاء اٹھا لیا تھا۔

بعد ازاں اپوزیشن کی جانب سے اس وقت کے صدر یون سک یول کے خلاف مواخذے کی گئی تھی جو پہلی مرتبہ ناکام رہی تاہم دوسری بار اپوزیشن صدر یون سک یول کے مواخذے کی تحریک پارلیمنٹ سے منظور کروانے میں کامیاب رہی تھی۔

South Korea

Former US President

Yoon Seok yul