عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کےخلاف اپیل کی سماعت آج ہوگی
اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل آج سماعت آج ہوگی۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کیخلاف خاورمانیکا کی اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان سماعت کریں گے۔
خاور مانیکا نے13جولائی 2024 کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا۔
عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزائیں معطل، بری کرنے کا حکم
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت طور پر بری کردیا تھا جبکہ اس سے قبل سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
عدت نکاح کیس: 27 جون سے پہلے سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ کرنا ہے، جج
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجا اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے نے استغاثہ کے چاروں گواہوں پر گواہوں سے جرح کی تھی، گواہوں میں خاور مانیکا، عون چوپدری، نکاح خواں مفتی سعید اور ملازم لطیف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
Comments are closed on this story.