دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کا پاکستان کو جیت کیلیے 254 رنز کا ہدف
دوسرے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 244 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 254 رنز کا ہدف ملا ہے۔
ملتان میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کی جانب سے نعمان علی اور ساجد خان نے 4،4 جبکہ کاشف علی اور ابرار احمد نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے دوسری اننگز میں مجموعی طور پر 66.1 اوورز بیٹنگ کی۔
خیال رہے کہ دوسرے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 163 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ جس کے جواب میں قومی ٹیم 163 اپنی پہلی اننگز میں 154 رنز ہی بنا سکی تھی۔
نعمان علی کی شاندار ہیٹ ٹرک، نئی تاریخ رقم کردی
مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں 9 رنز کی برتری حاصل ہو گئی تھی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ پاکستان نے جیتا تھا۔
Comments are closed on this story.