Aaj News

جمعرات, اپريل 10, 2025  
11 Shawwal 1446  

چیمپئینز ٹرافی، ہربھجن سنگھ نے بھارتی اسکواڈ پر سوال اُٹھا دیا

مجھے معلوم ہے کہ یہ کھلاڑی 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا، ہربھجن
شائع 26 جنوری 2025 01:38pm

بھارت کی جانب سے چیمپئینز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ پر سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے تنقید کرتے ہوئے سوال اٹھا دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی اسپنر چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ پر تنقید کرتے ہوئے یوزویندر چہل، سنجو سیمسن اور محمد سراج کو شامل نہ کرنے پر سلیکٹرز پر برس پڑے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے واقعی سمجھ نہیں آئی کہ سنجو سیمسن رنز اسکور کرنے کے باوجود اسکواڈ میں شامل کیا گیا، مجھے معلوم ہے وہ 15 رکنی اسکواڈ کا حصہ ہوسکتا تھا اور 50 اوورز فارمیٹ میں انکی اوسط 55 سے 56 ہے لیکن وہ دیگر وکٹ کیپر بیٹرز جیسا نہیں ہے۔

ہربھجن سنگھ نے چیمپیئینز ٹرافی اسکواڈ سے بھارتی ٹیم سے یوزویندر چہل کو ڈراپ کرنے کے فیصلے پر بھی تنقید کی، ان کا کہنا تھا کہ چہل دبئی کی پچز کیلئے بہترین آپشن ہوسکتا تھا، مجھے نہیں معلوم کہ اس نے کیا غلط کیا ہے کہ ٹیم سے باہر ہے۔

چیمپئنز ٹرافی میں صائم ایوب کا متبادل کون ہوگا؟ ناموں پر مشاورت جاری

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے گروپ اے میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے ساتھ شامل ہے، انکے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے، پہلا گروپ میچ 20 فروری کو بنگلادیش کے ساتھ شیڈول ہے۔

بعدازاں بھارتی ٹیم سے پاکستان ٹکرائے گا اور آخری گروپ میچ نیوزی لینڈ کیساتھ 2 مارچ کو شیڈول ہے۔

نعمان علی کی شاندار ہیٹ ٹرک، نئی تاریخ رقم کردی

خیال رہے کہ بھارتی ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے گی۔

بھارتی ٹیم کا اسکواڈ

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان) ، ویرات کوہلی، شریاس ائیر، اکشر پٹیل، محمد شامی، جسپریت بمراہ، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادو، روندرا جڈیجا، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، واشنگٹن سندر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، یشسوی جسیوال۔ جبکہ ہرشیت رانا ریزرو کھلاڑی ہیں۔

Icc Champions Trophy 2025

indian team squad

harbhajan singh burst