Aaj News

جمعرات, مئ 08, 2025  
10 Dhul-Qadah 1446  

کیلی فورنیا کو بھیانک آگ کے بعد خوفناک سیلاب کا خطرہ

فائر فائٹرز لاس اینجلس میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں تاحال مصروف ہیں، رپورٹس
شائع 26 جنوری 2025 09:55am

امریکی ریاست کیلی فورنیا کو آگ کے بعد سیلاب سے نقصانات کا سامنا ہونے کا اندیشہ ہے۔

امریکی حکام کی جانب سے پیش گوئی کی گئی ہے کہ موسم سرما کی پہلی شدید بارشوں سے سیلاب کا خدشہ ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق فائر فائٹرز لاس اینجلس میں لگی آگ بجھانے کی کوششوں میں تاحال مصروف ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں اب تک 38 ہزار ایکڑ رقبہ راکھ کا ڈھیر بن چکا ہے جبکہ 15 ہزار مکانات جل کر راکھ ہوچکے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگنے سے بڑی تعداد میں مکانات تباہ ہونے کے سبب کاؤنٹی میں گھروں کے کرایوں میں 20 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

لاس اینجلس میں نئی اور بڑی آگ بھڑک اٹھی، آبادی کا انخلا

واضح رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس کی آگ کو امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار دے دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہیوز، ویٹورا، پیلیسڈس اور ایٹن کے علاقوں میں 77 فیصد تک آگ پر قابو پالیا گیا ہے جبکہ 38 ہزار ایکڑ رقبہ اور 15 ہزار املاک جل کر راکھ ہوگئیں۔

دنیا کا سب سے بڑا برف کا تودہ برطانوی جزیرے سے ٹکرانے کو تیار

لاس اینجلس میں لگنے والی آگ سے معاشی نقصان کا تخمینہ 250 بلین ڈالر سے زائد ہوا وہیں 12 ہزار ملازمتیں بھی ختم ہوگئیں ہیں۔

floods

warning

Los Angeles Wildfire

to face