Aaj News

پیر, مارچ 24, 2025  
24 Ramadan 1446  

سردی کی شدت برقرار، کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ

سندھ میں رواں سیزن میں 52 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی
شائع 26 جنوری 2025 09:32am

کراچی میں سردی کی شدت بدستور برقرار ہے جہاں درجہ حرارت 9.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج بھی موسم سرد اور خشک رہے گا، جبکہ وقفے وقفے سے معمول سے تیز ہوائیں بھی چلنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے اور شمال مشرق سے سات کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے۔

ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق شہر کا فضائی معیار مضر صحت ہے اور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی ساتویں نمبر پر ہے، ہوا میں آلودہ ذرات کی مقدار 167 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں خشک سالی کا خدشہ ہے، جس پر پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ہے۔

وادی نیلم کے بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ بحال، ایمرجنسی میڈیکل ٹیم اور سامان متاثرہ علاقوں میں پہنچا دیا گیا

پی ڈی ایم اے کے مطابق سندھ میں رواں سیزن میں 52 فیصد کم بارش ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ فروری، مارچ تک خشک سالی بڑھنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق نوشہروفیروز، سکھر، شہید بےنظیرآباد، جامشورو میں خشک سالی کا خدشہ ہے، کراچی میں ڈپٹی کمشنرز کو متبادل انتظام کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دادو، خیرپور، تھرپارکر کی انتظامیہ کو بھی خشک سالی کے پیشگی انتظام کی ہدایت کی گئی ہے۔

karachi

sindh

drought

Karachi Winter