Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی، وزیر داخلہ

امریکہ کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اُکسایا جا رہا ہے، محسن نقوی
شائع 26 جنوری 2025 09:17am

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی ہے، مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن میں امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نوجوانوں کی ایک تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کرکے غلط رنگ دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایسے پروپگینڈے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا۔

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مینز سے اہم ملاقاتیں، تعلقات کے فروغ کیلئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی

وزیر داخلہ نے بتایا کہ امریکہ کے اس دورے کا مقصد امریکہ کے ساتھ مل کر دہشتگردی کے خلاف مؤثر پلان بنانا ہے، دہشت گردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی مشترکہ لڑائی ہے، پاکستان کے خلاف جو بھی ہتھیار اٹھائے گا اس سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ کے ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اُکسایا جا رہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہی ہیں۔

mohsin naqvi

Huoston