Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

ٹرمپ کی دھمکی کے بعد ”کینیڈا ناٹ فور سیل“ والی ٹوپیاں فروخت ہونے لگیں

اب تک ہزاروں کیپ آن لائن آرڈر کرکے خریدی جاچکی ہیں
اپ ڈیٹ 26 جنوری 2025 05:15am

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو حصہ بننے کی تجویز اور نہ بننے کی صورت میں معاشی نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کے بعد ایسی ٹوپیاں فروخت ہونے لگیں جن پر ”کینیڈا ناٹ فور سیل“ کے الفاظ درج ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بننے کی تجویز اور نہ بننے کی صورت میں معاشی نقصان پہنچانے کی دھمکیوں کے بعد یہ موضوع کینیڈا سمیت دنیا بھر میں زیر بحث ہے۔ کینیڈا کے شہری اس منفرد انداز میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجویز کو رد کررہے ہیں۔

ٹرمپ کی کینیڈا کو امریکا کا حصہ بنانے کی دھمکی پر جسٹن ٹروڈو کا ردعمل سامنے آگیا

کینیڈا کی کمزور بارڈر سیکیورٹی سے امریکا پریشان

ان ٹوپیوں کو شہرت اس وقت ملی جب کینیڈا کی ریاست اونٹوریو کے پریمیئر ڈَگ فورڈ نے ایک ایسی کیپ پہن کر کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ملاقات کی تھی۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد ان ٹوپیوں کا خیال سب سے پہلے اوٹاوا شہر میں قائم ایک ڈیزائن فارم کے مالک لیام مونی کو آیا تھا جن سے اب تک ہزاروں کیپ آن لائن آرڈر کرکے خریدی جاچکی ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حلف برداری سے کچھ روز قبل ہمسایہ ملک کینیڈا کو پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا کی ریاست بن جائیں ٹیرف ختم اور ٹیکس کم کردیں گے۔

canada

lifestyle

Trump’s threats