Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کا شادی کا اعلان

شادی کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی ہے
شائع 25 جنوری 2025 07:37pm

معروف پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید نے شادی کا اعلان کردیا۔

اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید قریبی دوست ہیں، دونوں نے انوکھے انداز میں اپنی شادی کا اعلان کیا۔

کبریٰ خان اور گوہر رشید نے اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے ویڈیو پوسٹ کی جس میں اداکار ہمایوں سعید، گلوکار عاصم اظہر اور اذان سمیع خان سمیت دیگر شخصیات شادی کا پوچھ رہی ہیں۔

گوہر رشید نے کبریٰ خان سے شادی کے متعلق کیا کہا؟

ویڈیو کے آخر میں کبریٰ اور گوہر رشید آتے ہیں اور مسکراتے ہوئے اپنی شادی کا اعلان کرتے ہیں۔ اداکارہ کبریٰ خان نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے پیار اور دعاؤں کے ساتھ بسم اللہ۔

کیا کبریٰ خان اور گوہررشید کی شادی کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں؟ ویڈیو سامنے آگئی

واضح رہے کہ شادی کی تاریخ تاحال سامنے نہیں آئی ہے، تاہم دونوں کے باقاعدہ اعلان کے بعد شادی کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی تمام خبریں درست ثابت ہوئی ہیں۔

paksitan

Pakistani Actress

TV Show

show biz

Films

kubra & Goher