Aaj News

ہفتہ, اپريل 19, 2025  
20 Shawwal 1446  

چیٹ جی پی ٹی کا انسان کی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے کا اے آئی ایجنٹ متعارف

مذکورہ اے آئی ایجنٹ چیٹ جی پی ٹی کی طرح ہی کمپیوٹر یا موبائل میں کام کرے گا
شائع 25 جنوری 2025 05:06pm

چیٹ جی پی ٹی نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) سے لیس انسان کی طرح کمپیوٹر استعمال کرنے کی صلاحیت رکھنے والے کمپیوٹر یوزر ایجنٹ (سی یو اے) متعارف کرا دیا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ اے آئی ایجنٹ کو فی الحال آزمائشی بنیادوں پر امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس تک محدود صارفین کو رسائی دی گئی ہے۔

مذکورہ اے آئی کمپیوٹر ایجنٹ ایک طرح سے انسان کی طرح کمپیوٹر چلانے والا ٹول ہے، جسے انسان اپنی مدد اور آسانی کے لیے استعمال کر سکیں گے۔

چیٹ جی پی ٹی سے کبھی بھول کر بھی یہ 7 باتیں نہ کریں

مذکورہ ایجنٹ کمپیوٹر پر ویب براؤزنگ، سرچنگ، آن لائن فارمز فل کرنے سمیت دیگر متعدد کام سر انجام دینے کے قابل ہے۔

کمپنی کے مطابق ابتدائی طور پر مذکورہ ایجنٹ کو مزید تربیت دینے اور اس کے کام کو مزید بہتر بنانے کے لیے ریسرچ پریویو کے طور پر متعارف کرایا گیا ہے، یعنی ابھی اس پر آزمائش ہوتی رہے گی اور آنے والے وقت میں اسے متعارف کرادیا جائے گا۔

واٹس ایپ پر چیٹ جی پی ٹی کا استعمال ممکن ہوگیا

مذکورہ اے آئی ایجنٹ چیٹ جی پی ٹی کی طرح ہی کمپیوٹر یا موبائل میں کام کرے گا، اسے انسٹال کرنے یا اسے متحرک کرنے سے وہ انسان کے بتائے گئے تمام کام خود ہی کرے گا۔

مذکورہ اے آئی ایجنٹ صارف کی بتائی گئی ویب سرچنگ کرنے کے علاوہ اس کی جانب سے دیے گئے آن لائن فارم فل کرے گا، آن لائن شاپنگ کے لیے آرڈرز دے سکے گا، ممکنہ طور پر تحریری مواد (طویل مضامین) بھی تیار کرے گا۔

چیٹ جی پی ٹی کے ’پریمیم فیچرز‘ اب سب کیلئے دستیاب

کمپنی کے مطابق مذکورہ اے آئی ایجنٹ انسان کی مدد کے بغیر کمپیوٹر کے ماؤس اور کی بورڈ کو بھی چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یعنی ضرورت پڑنے پر کمپیوٹر کے بہتر استعمال کے لیے وہ ان آلات کا بھی استعمال کرے گا۔

مذکورہ اے آئی ایجنٹ کو فوری طور پر ریسرچ کے لیے امریکا میں محدود صارفین کے پیش کیا گیا ہے، اس کی آزمائش کے بعد اسے ترتیب وار مختلف ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

AI agent

launches Operator