Aaj News

بدھ, اپريل 30, 2025  
02 Dhul-Qadah 1446  

حب ریلی: حادثے میں زخمی ہونیوالا رضا کار دانش انتقال کر گیا

حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش ایا، انتظامیہ نے ریلی ملتوی کر دی
شائع 25 جنوری 2025 04:24pm

حب ریلی آٹو کراس کے دوران حادثے میں زخمی ہونے والا رضا کار دانش انتقال کر گیا۔

تفصیلات کے مطابق حب ریلی آٹو کراس 2025ء کے دوران حادثے میں زخمی ہونے والا رضا کار دانش انتقال کرگیا ہے۔ پولیس کے مطابق حب ریلی آٹو کراس میں ڈرائیورطارق خان کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ڈیزرٹ جیب ریلی کے دوران ریسر اور شہری کی کار میں تصادم، 4 افراد زخمی

چولستان :گیارہویں ڈیزرٹ ریلی رونی پٹیل کے نام

حب ریلی آٹو کراس کے دوران طارق خان کی گاڑی قلا بازیاں کھا کر دور جا گری، حادثہ کے دوران سائیڈ لائن پر کھڑا ایک رضا کار دانش شدید زخمی ہوگیا جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

انتظامیہ نے فوری طور پرحب ریلی آٹو کراس ملتوی کر دی ہے، ڈرائیورز اور انتظامیہ نے دانش کی فیملی کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔

Accident

Hub Rally

volunteer Danish Died