Aaj News

اتوار, اپريل 13, 2025  
14 Shawwal 1446  

پی ٹی آئی نے 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی

ترمیم پر فیصلے تک جوڈیشل کمشین کو ججز کی تعیناتی سے روکنے کی استدعا
شائع 25 جنوری 2025 12:46pm
26th Constitutional Amendment challenged in the Supreme Court - Breaking - Aaj News

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج کر دی۔ پی ٹی آئی نے اپنی درخواست میں 26ویں آئینی ترمیم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے۔

ایڈووکیٹ سمیر کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ترمیم پر فیصلے تک جوڈیشل کمشین کو ججز کی تعیناتی سے روکا جائے اور 26ویں ترمیم کے تحت تمام اقدامات کالعدم قرار دیے جائیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر

درخواست میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ آئین کے بنیادی خدوخال کو تبدیل نہیں کر سکتی، عدلیہ کی آزادی آئین کا بنیادی جزو ہے، عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی ترمیم نہیں کی جا سکتی۔

ایڈیشنل رجسڑار توہین عدالت کیس: جسٹس منصورعلی شاہ نے انٹرا کورٹ اپیل کے بینچ پر اعتراض اٹھا دیا

پی ٹی آئی نے درخواست میں مزید کہا کہ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم کے آئینی اصول کے خلاف ہے۔

Supreme Court of Pakistan

Pakistan Tehreek Insaf (PTI)

26th Constitutional Amendment