Aaj News

پیر, مئ 05, 2025  
07 Dhul-Qadah 1446  

پابندی کے بعد امریکی شہری ٹک ٹاک والے آئی فون کروڑوں میں خریدنے لگے

ٹک ٹاک کو ڈیلیٹ کرنے والے صارفین تاحال مشکلات سے دو چار ہیں
اپ ڈیٹ 25 جنوری 2025 11:36am

امریکہ میں ٹک ٹاک پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی تھی لیکن صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اقتدار میں آنے کے بعد ایپ کو بحال کروایا۔ تاہم، پابندی کے دوران ٹک ٹاک ایپلیکیشن کو ڈیلیٹ کرنے والے صارفین ایک نئی مشکل میں پھنس گئے ہیں۔ وہ اب اسے گوگل پلے اسٹور یا ایپل اسٹور سے ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے۔ یعنی ٹک ٹاک بحال ہونے کے بعد یہ ڈاؤن لوڈنگ کے لیے دستیاب نہیں ہے، جس سے صارفین اس کا متبادل ڈھونڈنے کے لیے انتہائی بے چین ہیں۔

تاہم چند صارفین ایپ واپس چلانے کے لیے بڑی رقم بھی دینے کو تیار بیٹھے ہیں۔

نیو یارک پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق کسی صارف نے ایپ کی عدم دستیابی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آن لائن پلیٹ فارم ’ای بے‘ پر آئی فون کا اشتہار پوسٹ کیا جس میں ٹک ٹاک انسٹال ہے۔

ٹک ٹاک کی متبادل 5 زبردست اور دلچسپ ایپلی کیشنز

رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار آئی فون 15 پرو کا ہے جس کی قیمت 5 ملین ڈالر ( بھارتی 43 کروڑ جبکہ ایک ارب سے زائد پاکستانی) بنتی ہے، جس میں 128 جی بی اسپیس ہے جس کا صرف اسکرین پروٹیکٹر معمولی خراب ہے۔

تاہم ٹک ٹاک کے دیوانے یہ مہنگا ترین آئی فون خریدنے کو بھی تیار ہیں اور اسے خریدنے کے خواہشمند درخواستیں بھی دے رہے ہیں۔

میٹا نے ٹاک ٹاکرز کو بھاری رقم دینے کی پیش کش کر دی

ایک صارف نے مذکورہ پوسٹ پر کمنٹ کیا کہ میں نے اپنے موبائل سے ٹک ٹاک ڈیلیٹ کردیا تھا جسے میں دوبارہ نہیں چلا سکتا، میں کسی کو iPhone 16 Pro Max کیلئے پانچ ہزار ڈالر ادا کرنے کے لیے تیار ہوں جس میں خاص طور پر ٹک ٹاک انسٹال ہو، اس کے لیے مجھے میسیج کریں۔

US

iPhone With TikTok

People purchasing

Rs 43 Crore