Aaj News

ہفتہ, مئ 03, 2025  
05 Dhul-Qadah 1446  

مراکش کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

ملزمان کی شناخت وقاص، فرحان اورعدیل کےنام سے ہوئی، ایف آئی اے
شائع 24 جنوری 2025 07:10pm

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں جاری، مراکشی کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی انسانی اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں جاری، مراکشی کشتی حادثے میں ملوث اسمگلر سمیت 3 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

مراکش کشتی حادثے میں کامونکی کے 2 نوجوانوں کی موت کی تصدیق ہوگئی

مراکش کشتی حادثہ، ظلم و بربریت کی خوفناک داستا

ایف آئی اے کی مطابق ملزمان کی شناخت وقاص، فرحان اور عدیل کے نام سے ہوئی ہے، ملزم وقاص اشرف مراکش کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا جسے ایف آئی اے نے ایک چھاپہ مار کارروائی میں سمبڑیال سے گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی آے حکام کے مطابق ملزم وقاص نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ملکر متاثرہ عامرعلی کو اسپین بھجوانے کی کوشش کی، بعد ازاں کشتی حادثے کے نتیجے میں متعدد پاکستانی جاں بحق ہوئے جن میں سے متعدد متاثرین کو مراکش حکام نےریسکیو کیا۔

ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ عامر علی کا نام وزارت خارجہ کی جانب سےجاری کردہ فہرست میں شامل ہے، ملزمان نےمتاثرہ کو بیرون ملک بھجوانے کےلئے اہلخانہ سے 53 لاکھ روپے ہتھیا لئے گئے، ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔

FIA

Morocco Boat Incident

3 suspects