پیپلز پارٹی نے سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس کیلئے سفارشات تیار کرلیں
پاکستان پیپلز پارٹی لاہور اور وسطی پنجاب نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی (سی ای سی) اجلاس کے لیے سفارشات تیار کر لیں، اجلاس میں قیادت کو پنجاب میں درپیش مسائل مجلس عاملہ کے اجلاس میں رکھے جائیں گے اور ن لیگ کے ساتھ پاور شیئرنگ پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کی لاہور اور وسطی پنجاب کی قیادت نے پارٹی کے آئندہ سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی اجلاس کے لیے اپنی سفارشات تیار کر لی ہیں۔
پیپلزپارٹی لاہور اور وسطی پنجاب کی قیادت پارٹی کو صوبہ پنجاب میں درپیش مسائل مجلس عاملہ کے اجلاس میں رکھے گی اور ن لیگ کے ساتھ پاور شیئرنگ پر بریفنگ دی جائے گی۔
تنظیم کی جانب سے پنجاب میں ن لیگ کیساتھ درپیش مسائل اور تحفظات کے باعث ارکان اسمبلی کے کام نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا جائے گا اور لاہور کی تنظیم نہ ہونے کے باعث درپیش مسائل بھی سامنے رکھے جائیں گے۔
پنجاب کی تنظیم مرکزی قیادت کو پنجاب میں تنظیمی امور میں پیشرفت سے آگاہ کرے گی اور تنظیم چیئرمین بلاول بھٹو کو پنجاب کے مختلف اضلاع کے دوروں کی درخواست بھی کرے گی۔
Comments are closed on this story.