Aaj News

اتوار, مئ 04, 2025  
06 Dhul-Qadah 1446  

سعودی وزیر خارجہ کا پندرہ سال بعد پہلی بار لبنان کا دورہ

یہ اس مدت کے دوران سعودی عرب کے کسی بھی اعلیٰ سفارت کار کا بیروت کا پہلا دورہ ہے، رپورٹ
شائع 24 جنوری 2025 10:58am

سعودی وزیر خارجہ کی جانب سے پندرہ سال بعد پہلا لبنان کا دورہ کیا گیا ہے۔ یہ اس مدت کے دوران سعودی عرب کے کسی بھی اعلیٰ سفارت کار کا بیروت کا پہلا دورہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان نے بیروت میں لبنان کے نامزد وزیر اعظم نواف سلام، نگراں وزیر اعظم نجیب میقاتی اور دیگر حکام سے ملاقات کی۔ ساتھ ہی انہوں نے لبنان کے نئے صدر جوزف عون سے بھی ملاقات کی۔

خبرایجنسی کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان کا یہ دورہ لبنان میں سیاسی تبدیلیوں کی عکاسی کرتا ہے۔

سعودی ولی عہد اور امریکی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے تعاون سے لبنان میں صدارتی عہدے کی راہ میں حاصل رکاوٹیں دور ہوئیں۔

سعودی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ لبنان میں نئی حکومت عنقریب تشکیل پا جائے گی۔ شہزادہ فیصل کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو لازمی طور پر حقیقی عمل اور حقیقی اصلاح نظر آنی چاہیے۔

لبنان اور اسرائیل میں جنگ بندی، لبنانی عوام گھر واپسی پر آبدیدہ ہوگئے

ساتھ ہی لبنان کے ساتھ پاسداری جو مستقبل کی خواہاں ہو نہ کہ ماضی کی اور اس عمل میں سعودی عرب بھی اپنی شرکت کو بڑھا سکے۔

lebanon

Visit

Faisal Bin Farhan

15 years later