شادی کی دوسری سالگرہ : شاداب خان نے اہلیہ کیلیے پیار بھرا پیغام شیئر کر دیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے شادی کی دوسری سالگرہ پر پیار بھرا پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
اس خاص دن کی مناسبت سے شاداب خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی جس میں انہیں عبایا میں ملبوس اپنی اہلیہ کیساتھ کیمرے کے سامنے پوز دیتے دیکھا گیا۔
شاداب خان کی اس پوسٹ کو سوشل میڈیا صارفین بے حد پسند کرتے نظر آرہے ہیں اور کمنٹ سیکشن میں انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اس جوڑے کی بے پناہ تعریفیں کر رہے ہیں۔
خوبصورت تصویر کے کیپشن میں شاداب خان نے اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ “ میری خوبصورت جیون ساتھ کو شادی کی سالگرہ مبارک ہو۔ میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ ہمیں ہمیشہ خوش رکھے اور ہمیں یہ توفیق عطا فرمائے کہ ہم اپنی زندگی مضبوط ایمان اور محبت کے ساتھ گزار سکیں۔“
انہوں نے اپنی اہلیہ سے جیون ساتھی بننے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید یہ بھی لکھا تھا کہ وہ شادی کے دوسرے سال کی شروعات ایک ساتھ عمرہ ادا کرتے ہوئے کررہے ہیں، اور ساتھ ہی انہوں نے اللہ سے ہمیں ہمیشہ خوش و خرم اور صحت مند زندگی گزارنے کی دعا بھی کی۔
یاد رہے آل راؤنڈر شاداب خان نے جنوری 2023 کو قومی ٹیم کے کوچ ثقلین مشتاق کی بیٹی سے سادگی سے نکاح کیا تھا۔
Comments are closed on this story.