Aaj News

پیر, مارچ 17, 2025  
16 Ramadan 1446  

کراچی انٹر بورڈ، اسکروٹنی کمیٹی نے گیارھویں جماعت کے امتحانی نتائج کی رپورٹ تیار کرلی

طالب علموں کی امتحانی کاپیوں میں اورمارکنگ پر سب اچھا ہے کا نتیجہ اخذ کیا، اسکروٹنی کیمٹی
شائع 24 جنوری 2025 10:04am

کراچی میں گیارہویں کے طلبا امتحانی نتائج کے خلاف مسلسل سراپا احتجاج ہیں جس کے باعث کراچی انٹر بورڈ کے امتحانی نتائج کی اسکروٹنی کمیٹی کی جانب سے گیارھویں جماعت کے نتائج کی رپورٹ تیار کرلی گئی ہے، بورڈ انتظامیہ کی نانصافی کیخلاف جمعیت کا احتجاج، سندھ اسمبلی کے سامنے مظاہرہ کرنے والے طلبا سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں جماعت کے نتائج کے معاملے پر نتائج پر تحقیقات کے کیے قائم کمیٹی نے رپورٹ تیار کی ہے۔

کراچی انٹر بورڈ میں طلباء کے امتحانی نتائج میں جعلسازی کی تصدیق

گورنمنٹ کالج گلستان جوہر کے سینیر پروفیسر نعیم خالد کمیٹی کے سربراہ تھے، تمام ہیڈ ایگزامنر کمیٹی کے ممبران تھے، 21 رکنی کمیٹی نے تقریبا 250 کاپیاں چیک کیں جس میں کوئی غلط مارکنگ نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی ناانصافی کی گئی۔

اسکروٹنی کیمٹی کے مطابق طالب علموں کی امتحانی کاپیوں میں اورمارکنگ پر سب اچھا ہے کا نتیجہ اخذ کیا۔

کراچی انٹر سال اول کے بدترین نتائج: احتجاج ہنگامے کے بعد چیئرمین بورڈ کو ہٹا دیا گیا

سندھ اسمبلی کی پندرہ رکنی کمیٹی نے بھی اس معاملے پر سر جوڑ لیے ہیں۔ وزیر تعلیم سردار شاہ نے کہا کہ طلبا کی شکایات کا جائزہ لیں گے۔ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی علی خورشیدی کمیٹی بچوں کے مستقبل کو دیکھتے ہوئے بنائی گئی ہے۔

ایڈیشنل سیکرٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈ نے طلبا کو یقیین دلایا ہم معاملات کو پراسس کریں گے، اس سے پورے صوبے کو فائدہ ہوگا۔

Scrutiny committee

students

Karachi Intermediate Board