Aaj News

پیر, مارچ 31, 2025  
01 Shawwal 1446  

علی امین گنڈاپور کے اعتراف کے بعد جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں رہی، خواجہ آصف

اپوزیشن کے پاس صرف شور شرابہ ہی رہ گیا ہے، وزیر دفاع
شائع 23 جنوری 2025 03:28pm

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں رہی، علی امین گنڈاپور مان چکے نو مئی میں ان کے لوگ گمراہ ہوگئے تھے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے آج نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ اپوزیشن کے پاس صرف شور شرابہ ہی رہ گیا ہے، خالی برتن کی آواز زیادہ آتی ہے لیکن بے اثر ہوتا ہے۔

حکومت اور پی ٹی آئی کا عمران خان کو جیل میں رکھنے کا ہدف آج پورا ہوگیا، فیصل واوڈا

انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور ٹی وی پر لڑائیاں اور مذاکرات سے گریز، اصلی چہرا سامنے آرہا ہے، ان کا پہنا ہوا نقاب اتر رہا ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور میں ایسے کلچر کو فروغ دیتے رہے ہیں۔

شیر افضل مروت میرا وکیل نہیں، اسے جیل میں داخل نہ ہونے دیا جائے، عمران خان

جب ان سے سوال کیا گیا کہ کیا اپوزیشن کمیٹی کے مطالبات مانے جائیں گے؟ تو انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن والے سارے لوازمات پورے ہوچکے ہیں، علی امین گنڈاپور مان چکے کہ 9 مئی میں ہمارے لوگ گمراہ ہوگئے تھے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے بیان کےبعد جوڈیشل کمیشن کی ضرورت نہیں رہتی۔

Khawaja Asif

Ali Amin Gandapur