Aaj News

بدھ, مارچ 26, 2025  
25 Ramadan 1446  

ٹیکس چوری کی اطلاع دینے والے شہریوں اور ایکسائز ملازمین کیلئے انعام کا اعلان

اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا، انعام کتنا ملے گا؟
شائع 23 جنوری 2025 01:02pm

محکمہ ایکسائز پنجاب نے ٹیکس چوری روکنے کیلئے اہم فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت پراپرٹی ٹیکس کی چوری کی نشاندہی کرنے والوں کو جرمانے کا 20 فیصد انعام کے طور پر دیا جائے گا۔

ایکسائز حکام کے مطابق شہری اور ایکسائز ملازمین ٹیکس چوری کی اطلاع دے کر انعامی رقم حاصل کر سکیں گے۔ ٹیکس چوری کرنے والوں کو چوری کیے گئے ٹیکس کے برابر جرمانہ بھی ادا کرنا پڑے گا۔

ایکسائز حکام کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری میں ملوث ملازمین اور مالکان کے خلاف اطلاع دینے والوں کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے انعام دینے کی اسکیم وسل بلور سکیم کی تجویز دی گئی تھی۔ صوبائی کابینہ نے انعامی اسکیم وسل بلور سسٹم کی منظوری دے دی ہے۔ نئی سکیم کے لئے رولز میں ترامیم کی سمری جلد بھجوائی جائے گی۔

حکام کے مطابق وسل بلور سکیم کا رواں مالی سال کے اختتام تک آغاز کردیا جائے گا۔

Punjab Property Tax

Whistle Blower Scheme