Aaj News

جمعہ, اپريل 18, 2025  
19 Shawwal 1446  

او جی ڈی سی ایل کا خام تیل کی پیداوار میں اضافے کا اعلان

حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12 سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل ہوگئی
شائع 23 جنوری 2025 12:55pm

آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خام تیل کے ذخائر کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ کو فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق حیدآباد میں واقع کنر آئل فیلڈ 12 سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1060 بیرل سے بڑھا کر 1820 بیرل ہوگئی ہے۔

خط کے مطابق کنر آئل فیلڈ 12 میں جیٹ پمپ کی جگہ الیکٹریکل پمپ سے خام تیل کی پیداوار کو 760 یومیہ بیرل بڑھایا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ کنر آئل فیلد 6 سے خام تیل کی پیداوار کو دوبارہ آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کے ذریعے بحال کردیا گیا ہے۔

خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ کنر آئل فیلڈ 6 میں خام تیل کے کنوئیں کو پانی کی ذیادہ مقدار کی وجہ سے بند کردیا تھا۔ ک

نر آئل فیلڈ 6 سے خام تیل کی پیداوار دوبارہ بحال ہونے سے 400 بیرل یومیہ ہوگئی ہے۔

حیدرآباد میں واقع دونوں آئل فیلڈز سے خام تیل کی پیداوار میں یومیہ 1160 بیرل کا اضافہ ہوا ہے۔

OGDCL

Kunnar Oil Field