Aaj News

جمعہ, مئ 02, 2025  
04 Dhul-Qadah 1446  

وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی امریکی کانگریس مینز سے اہم ملاقاتیں، تعلقات کے فروغ کیلئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی

صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں، محسن نقوی
شائع 23 جنوری 2025 11:48am

وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کی امریکی کانگریس مین جو ولسن اور روب بریسنہان سے الگ الگ ملاقات کی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

محسن نقوی اس وقت راشنگٹن میں موجود ہیں، جہاں انہوں نے مختلف کانگریس مینز سے ملاقاتیں کی ہیں۔ جو ولسن اور روببریسنہان سے ملاقات میں وزیر داخلہ نے علاقے میں پائیدار امن کے قیام خصوصاً افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔

امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی و ثقافتی وفود کے باہمی تبادلے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

شہزادہ محمد بن سلمان کا ڈونلڈ ٹرمپ سے رابطہ، چار سال میں اربوں ڈالر سرمایہ کاری کی خواہش

وزیر داخلہ نے پاک امریکہ تعلقات کے فروغ کے لئے ہر سطح پر مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کانگریس مین کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔

محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا انتہائی اہم سٹریٹجک پارنٹر ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کئی دہائیوں پر محیط ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا خطاب عالمی امن اور تنازعات کے حل میں انتہائی حوصلہ افزا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ دنیا کے لئے امن کی امید بنے ہیں، ان کے دور میں پاک امریکہ تعلقات کو نئی جہت ملے گی۔

چینی اور روسی صدور کو ٹرمپ انتظامیہ سے تعلقات بحال ہونے کی امید

ملاقاتوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی، علاوہ ازیں، اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔

mohsin naqvi

Joe Wilson

Congressmen