Aaj News

بدھ, اپريل 23, 2025  
24 Shawwal 1446  

راکھی ساونت کی مودی کو دھمکی، ہانیہ عامر سمیت پاکستانی اداکاروں کیلئے ویڈیو پیغام

دوسری شادی دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے ہونے کی خواہش بھی ظاہر کردی
اپ ڈیٹ 23 جنوری 2025 03:24pm

بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر اپنے متنازع بیانات سے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ انسٹاگرام پر جاری ایک ویڈیو میں راکھی ساونت نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر بھارت میں ٹک ٹاک سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو وہ پاکستان چلی جائیں گی۔

ویڈیو میں راکھی نے کہا، ’مودی جی، اگر ٹک ٹاک سے پابندی نہ ہٹائی گئی تو میں پاکستان چلی جاؤں گی اور وہاں شادی کرلوں گی اور حلوہ پوری کھاؤں گی۔‘

راکھی ساونت نے ویڈیو میں پاکستانی اداکاراؤں ہانیہ عامر، دیدار، اور نرگس سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ڈانس میں کسی کو بھی شکست دے سکتی ہیں انہوں نے خود کو ’بالی وڈ کی آئٹم گرل‘ اور ’رئیلیٹی شو کی ملکہ‘ قرار دیا۔

بھارت سب سے زیادہ مسلم آبادی والا ملک بن جائے گا، پاکستان کا کونسا نمبر ہوگا؟ رپورٹ میں بڑے انکشافات

راکھی ساونت کی جانب سے ماضی میں بھی پاکستان سے دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ وہ اپنی دوسری شادی دبئی میں کسی پاکستانی لڑکے سے کریں۔

world

TikTok

social media

Women

moodi

RAKHI SAWANAT