وائرل ویڈیو کے بعد پاکستان میں ٹیسلا سائبر ٹرک بنانے والا سامنے آگیا
پاکستان کی سڑکوں پر ’ٹیسلا سائبر ٹرک‘ کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ منفرد گاڑی لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے اور اس کی جھلک نے صارفین کو حیرت اور تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔
تاہم، یہ گاڑی اصل ٹیسلا سائبر ٹرک نہیں بلکہ گوجرانوالہ کے ایک ہنر مند انجینیئر ولی محمد کی تخلیق ہے۔
ولی محمد نے اپنی ورکشاپ میں ایک مقامی کلائنٹ کی فرمائش پر یہ گاڑی تیار کی ہے، جس پر تقریباً 30 لاکھ روپے لاگت آئی۔ گاڑی کو اس قدر مہارت سے ماڈیفائی کیا گیا ہے کہ پہلی نظر میں بلکل اصل سائبر ٹرک دکھائی دیتا ہے اور فرق کرنا مشکل ہو جاتا ہے۔
کِیا لکی موٹرز پاکستان میں نئی EV9 لانچ کرنے جا رہی ہے؟
ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
سابق نگران وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا، ’جگاڑ راکڈ، ایلون مسک شاکڈ‘۔
ایک اور صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا، ’ایسی کوئی گاڑی نہیں جس کو پاکستانی سوزوکی میں نہ بدل سکیں‘۔
کچھ صارفین نے ایلون مسک کو ٹیگ کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ اب پاکستان میں ٹیسلا کا پلانٹ کھولنے کا وقت آ گیا ہے۔
یہ منفرد ’جگاڑ‘ نہ صرف ولی محمد کی مہارت کا مظہر ہے بلکہ پاکستانی تخلیقی صلاحیتوں اور انجینیئرنگ میں مہارت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
بھارت میں عالمی شہرت یافتہ پینٹر مقبول فدا حسین کی پینٹنگز ضبط کرنے کا حکم
مقامی طور پر تیار کردہ یہ گاڑی ایک بار پھر یہ ثابت کرتی ہے کہ محدود وسائل کے باوجود پاکستانی کاریگر غیر معمولی تخلیقی صلاحیت رکھتے ہیں۔
Comments are closed on this story.