2200 سال پرانی رنگین پتھروں کو خوبصورتی سے جوڑ کر کی گئی کاشی کاری دریافت
ترکیہ کے قدیم شہر آسوس میں 2200 سال پرانی رنگین پتھروں کو حسن ترتیب سے جوڑ کر کی گئی کاشی کاری دریافت ہوئی ہے۔
عالمی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے قدیم شہر آسوس میں آثار قدیمہ کے ذریعے کی جارہی کھدائی میں 2200 سال پرانا موزیک یعنی رنگین پتھروں کو حسن ترتیب سے جوڑ کر کی گئی کاشی کاری دریافت ہوئی ہے ، اس کے علاوہ 1800 سال پرانا ایک یادگار مقبرہ بھی دریافت ہوا ہے۔
کھدائی ٹیم کے سربراہ نورتن ارسلان نے بدھ کو ان نتائج کے بارے میں تفصیلات بتائیں جو وزارت ثقافت اور سیاحت کے تعاون سے کھدائی کے 44 ویں سیزن کے دوران دریافت ہوئے ہیں ۔
موزیک، ہیلینسٹک دور کی تاریخ، ہندسی اور پھولوں کے نمونوں میں ترتیب دیے گئے رنگین کثیرالاضلاع پتھروں پر مشتمل ہے۔ ممکنہ طور پر ایک جمنازیم کا حصہ تھا جسے بعد میں بازنطینی دور میں رہائشی علاقے میں تبدیل کردیا گیا تھا۔
ایگورا کے مشرقی حصے میں دریافت مقبرے کی شناخت ایک ہیرون کے طور پر کی گئی ہے جو رومن دور آسوس کے ایک اہم خاندان کیلئے وقف ایک یاد گار مقبرہ ہے۔
آثار قدیمہ کے اہلکار کے مطابق یہ ڈھانچہ، جسے ابتدائی طور پر ایک چشمہ سمجھا جاتا تھا، شہر کے ایک ممتاز خاندان سے تعلق رکھنے والا 1800 سال پرانا مقبرہ نکلا۔
واضح رہے کہ آسوس قدیم زمانے میں ایک اہم بندرگاہ والا شہر تھا جو اپنے آثار قدیمہ کے ورثے اور قدرتی خوبصورتی کیلئے عالمی توجہ مبذول کرواتا رہتا ہے۔
Comments are closed on this story.