شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کوکر میں پکائے اور اعضاء تالاب میں پھینک دیے
بھارت میں شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے کوکر میں پکائے اور اعضاء تالاب میں پھینک دیے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست حیدرآباد کے شہر تلنگانہ کے رنگاریڈی ضلع کے میرپیٹ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو قتل کرنے بعد اس کے جسم کے اعضا کو کاٹ کر اسے کوکر میں پکایا اوراعضا کو تالاب میں پھینک دیا۔
پولیس کے مطابق 18 جنوری کو ملزم گرو مورتی نے میرپیٹ پولیس میں شکایت درج کرائی کہ اس کی بیوی وینکٹا مادھوی لاپتہ ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں۔
2 گرل فرینڈز کے ساتھ مل کر شوہر نے اہلیہ کو بے دردی سے قتل کردیا
پولیس نے مزید بتایا کہ تفتیش میں کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ گرو مورتی اور بیوی وینکٹا مادھوی کے درمیان گذشتہ کچھ دنوں سے جھگڑا چل رہا تھا۔ پولیس نے گرو مورتی کو شک کی بنیاد پر حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو اس نے جرم کا اعتراف کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گرو متی نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد اس نے لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کئے اور انہیں کوکر میں پکایا اور پھر تالاب میں پھینک دیا۔
شوہر کی لمبی عمر کیلیے ’ورت‘ رکھنے والی بیوی نے اسی روز زہر دے دیا
پولیس کے مطابق فی الحال شواہد اکٹھے کررہے ہیں اور مقتولہ کی لاش کے ٹکڑوں کی تلاش شروع کردی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ملزم گرو مورتی پہلے بھارتی فوج سے ریٹائرڈ ہوا ہے۔ فی الحال وہ سیکورٹی گارڈ کے طور پر کام کر رہا تھا۔
پولیس کے مطابق 13 سال قبل گرو مورتی کی شادی وینکٹا مادھوی کے ساتھ ہوئی تھی، جوڑے کے دو بچے ہیں۔ میرپیٹ پولیس کی جانب سے معاملے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
Comments are closed on this story.