Aaj News

پیر, اپريل 21, 2025  
22 Shawwal 1446  

امیتابھ انڈسٹری چھوڑ کر کیا کرنے جا رہے تھے؟ زندگی کا یادگار لمحہ بتا دیا

گزشتہ دنوں جاوید اختر نے سلیم خان کے ساتھ فلم دیوار کی 50 ویں سالگرہ منائی
شائع 22 جنوری 2025 10:27pm

بھارتی اداکار امیتابھ بچن کی زندگی میں وہ لمحہ بھی آیا جب انہوں نے فلمی دنیا چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن نے ممبئی آنے سے پہلے میں کولکتہ میں ہر ماہ 400سے 500 روپے کما لیتا تھا، فلم انڈسٹری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا فیصلہ کیا تھا۔

میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں جاوید اختر نے سلیم خان کے ساتھ مل کر مشہور بھارتی فلم ’دیوار‘ کی 50 ویں سالگرہ منائی تھی۔

امیتابھ بچن نے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں انکشاف کیا کہ اداکاری کے ابتدائی دور میں ناکامیوں کے بعد میں نے انڈسٹری چھوڑ کر ٹیکسی ڈرائیور بننے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

لیجنڈ اداکار نے اعتراف کیا کہ فلمی کیریئر میں عروج کا آغاز سلیم اور جاوید کی فلم زنجیر کے بعد آیا تھا، جس کے بعد میں نے بلاک بسٹر فلم دیوار میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

معروف بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے مزید کہا کہ سلم خان اور جاوید اختر کی جوڑی کی ان فلموں نے میرا فلمی کیرئیر بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہی وہ وقت تھا جب قسمت نے کامیابی کی طرف موڑ اُس وقت لیا، اُس سے پہلے میں ابتدائی فلموں میں ناکامیوں کے بعد میں بے حوصلہ ہوگیا تھا۔

لیجنڈ اداکار نے انکشاف کیا کہ میں فلم نگری میں قسمت آزمائی کے لیے آنے سے پہلے کولکتہ میں 4 سے 5 سو روپے ماہانہ کمائی کرلیتا تھا، تاہم ممبئی جاکر کامیابی کے لیے پرعزم تھا۔

امیتابھ بچن نے دوران گفتگو فلم ’یادوں کی برات‘ میں شترو گھن سنہا سے جڑا واقعہ بھی سنایا، جس میں وہ کس طرح اداکار کی پرانی کارکو دھکا لگاتے اور شترو جی مذاق میں کہتے تھے، ارے بھئی ٹھیک سے دھکا لگاؤ، دراصل کام کے دوران ہمارا تعلق مضبوط ہوگیا تھا۔

india

Bollywood

Amitabh Bachchan

Ex Cricketer

bollywood film

Bollywood superstar

show biz